پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:مسجد و امام بارگاہ کے متولی ناصبیوں کی فائرنگ سے شہید

martyrکراچی کے علاوت فیوچر کالونی میں بدھ کے روز ناصبی وہابی سلفی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ متولی موج علی پایندہ کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپور ٹ کے مطابق بدھ کے روز کالعدم دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوںنے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے فیوچر کالونی کے رہائشی اور مسجد و امام بارگاہ کے متولی 55سالہ موج علی پائیندہ کو شہید کر دیا ۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ موج علی پائیندہ ولد پایند خان کو ناصبی دہشت گردوں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نماز ظہرین کے لئے مسجد کی طرف جا رہے تھے تاہم انکے جسم اور سر میں گولیاں لگی ہیں ،شہید کے جسد خاکی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی شہادت کی خبر دی۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ دو ہفتوں کے درمیان ناصبی وہابی اور کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت آئی ایس او کے سابق عیدیدار اور مولانا موج علی سمیت سات شیعہ افراد شہیدہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button