پاکستانی شیعہ خبریں

بحرین میں مظاہروں کو کچلنے کیلئے سری کوٹ اور مکران سے پاکستانی بھرتی

bahrain_national_guard خیبر پشتونخوا کے ضلع ہری پور سے بحرین نیشنل گارڈنے مشوانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی بھرتی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے یہ قبیلہ ہری پور کی یونین کونسل سری کوٹ میں آباد ہے اور اس یونین کونسل میں بسنے والے 90 ہزار لوگوں کی اکثریت مشوانی قبیلے یا اس کی ذیلی شاخوں مانی خیل صاحب خیل دوراخیل  راحت خیل اور سین خیل سے تعلق رکھتی ہے بحرین نیشنل گارڈیہاں سے فسادات سے نمٹنے کی تربیت دینے والوں اور فوجی تربیت دینے والوں کو بھرتی کر رہی ہے بحرین سنٹر فارہیومن رائٹس ( بی سی ایچ آر) نے صوبہ بلوچستان کے شہر مکران میں بحرینی سیکورٹی فورسز کے وفد کی موجودگی کی اطلاعات پر سخت تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا ہے کہا جاتا ہے کہ یہ وفد مکران سے نوجوانوں کو بھرتی کر رہا ہے جو بحرینی سیکورٹی سروسز میں کرائے کے فوجی کی حیثیت سے کام کرسکیں 12 مارچ کو لاہور کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل کے سامنے پاکستانی نوجوان بحرین نیشنل گارڈ کے وفد کو انٹرویو دینے کی غرض سے قطار میں کھڑے نظر آئے بحرین نیشنل گارڈ کا یہ وفد لاہور سے باور چیوں ویٹروں  سابق فوجیوں اور ملٹری پولیس کے اہلکاروں کے علاوہ فسادات پر قابو پانے کے ماہرین بھرتی کرنا چاہتا ہے بحرین سنٹر فارہیومن رائٹس کے مطابق اپنے جائز مطالبے کیلئے احتجاج کرنے والے بحرین کے لوگوں کو کچلنے کیلئے وہاں کی حکومت کی جانب سے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی سے بحرین میں غیر ملکیوں کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے 15 مارچ کو بحرینی مظاہرین نے شیخ عبداللہ روڈ اور مرکز نعیم کے علاقوں میں پاکستانیوں پر حملہ کیا اور بعض خبروں کے مطابق اس حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4
source Jang
( فرخ سلیم )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button