پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ:دہشت گردوں نے شیعہ ڈاکٹر کو اغوا کر لیا
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں دن دیہاڑے نا معلوم دہشت گردوں نے شیعہ ڈاکٹر کو اغوا کر لیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے شیعہ ڈاکٹر ممتاز حیدری کو گولیمار انٹر سیکشن سے اغوا کر لیا ہے۔شیعہ ڈاکٹر مماتز حیدری بولان میڈیکل کالج کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ہیں ۔
عینی شاہدین کاکہناہے کہ معروف شیعہ ڈاکٹر ممتاز حیدری کو نا معلوم دہشت گردوں نے اس وقت اغوا کیا جب وہ بولان میڈیکل کالج میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے کالج پہنچ رہے تھے کہ بریوری روڈ پر ان کی گاڑی کو روک کر انہیں اغوا کر لیا گیا۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حیدری امامیہ میڈکس انٹر نیشنل کوئٹہ چیپٹر کے کو آرڈینٹر بھی ہیں ۔
دوسری جانب پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شیعہ ڈاکٹر کا اغوا ہوا ہے تاہم اغوا کاروں کے مقاصدکیا ہیں تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں ۔