مضامین
امام حسین علیہ السلام کی سخاوت

ولید نے دھمکی آمیزلہجے میں کہا : ٹھیک ہے اس بار میں اپنی فوج کے ساتھ آؤں گا ۔ یہ سن امام حسین علیہ السلام کی تیوریوں پربل آگئے اورولید کو دبوچ لیا ۔ ابھی امام نے اسے دبوچاہی تھا کہ وہ گڑگڑانے لگا اورآپ کوآپ کے ماں باپ کا واسطہ دینے لگا کہ امام اسے چھوڑدیں امام نے بھی اسے چھوڑدیا ۔ ولید نے اعتراف کیا کہ اے فرزند رسول یہ نخلستان یا خرمے کا باغ آپ کا ہی ہے میں نے غلطی کی ۔ جب ولید نے یہ اعتراف کرلیا تو امام نے اس کا سراٹھایا اورفرمایا: آج سے یہ باغ تیرا ہے ۔ یہ سن کرسب کوتعجب ہوا ۔ولید نے کہا کہ جانتے ہو کہ حسین نے یہ باغ کیوں مجھے بخش دیا ؟ کیونکہ میں نے ان کے حق کا اعتراف کرلیا اس لئے انھوں نے یہ باغ مجھے بخش دیا انھوں نے یہ ثابت کردیا کہ اپنے حق کا دفاع کرنے کے لئے ہرطرح کا خطرہ مول لیا جاسکتا ہے مگرجب حقیقت روشن ہوگئی توحسین جیسے شخص کے لئے اس طرح کے باغ سے چشم پوشی کرلینا بہت ہی آسان ہے ۔