پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت کےوفد کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسید خورشید شاہ سے ملاقات

mwm_2مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمدامین شہیدی کی زیر قیادت وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسید خورشید شاہ سے ملاقات کی ، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ نظارت کے رکن، علامہ مرزا یوسف حسین، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے راہنما مولانا عالم موسوی، شعبہ امور سیاسیات کے مرکزی سیکرٹری سید علی اوسط رضوی، اور سید اعجاز حسین رضوی بھی شامل تھے  ، ملاقات کے دوراں اہم قومی، سیاسی اور مذہبی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، علامہ محمد امین شہیدی نے  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو ملک میں دہشت گردی اور ٹاگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور سر زمین وطن پر امن و امان کی ابتر صورت حال کے پیش نظر ملت جعفریہ کی تشویش سے آگا ہ کیا اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں ، انہوں نے وفاقی وزیر کو اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے شروع کی جانے والی جدوجہد سے بھی آگاہ کیا ، وفاقی وزیر نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوںکی تعریف کی اور حکومت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مسالک کے مابین اختلافات ختم کرائے جائیں ۔ بین المسالک اختلافات کے خاتمہ کے بغیر ملکی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، حکومت پاکستان بہت جلد قومی سطح پر بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کانفرنس منعقد کرے گی جس میں تمام مسالک کے اکابرین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور ان کی تجاویز و آراء کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button