پاکستانی شیعہ خبریں

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، پاکستان بھر میں ہفتہ شہدائے امامیہ کا آغاز

shiitenews_week_shoudaپاراچنار میں ہفتہ شہداء اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ صرف 2007ء سے لے کر اب تک خوارج و یزیدی طالبان کے مظالم کی وجہ سے 1400 سے زیادہ شہدا اور 5000 سے زیادہ زخمی و مجروح ہو چکے ہیں، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ حتٰی کہ ستمبر 2010ء میں صرف خیوص گاؤں پر طالبان کے ابتدائی حملے میں درجنوں افراد شہید ہوئے
پاراچنارآج سے پورے ملک میں ہفتہ شہدائے امامیہ منایا جا رہا ہے۔ جس میں شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مشن پر چلنے کیلئے تجدید عہد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان، پاراچنار یونٹ کے صدر نصرت علی نے کیا، انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئی ایس او پاکستان 2 مئ 1986 کو لاہور انجنئیرئنگ یونیورسٹی میں دشمنان اسلام کے ہاتھوں سید تنصیر حیدر اور راجہ محمد اقبال کی شہادت کے بعد سے ہر سال ہفتہ شہدائے امامیہ مناتی رہی ہے، تاہم اس ہفتے کے دوران دیگر شہدائے ملت جعفریہ کا بھی بھرپور تذکرہ ہوتا ہے۔
پاراچنار میں ہفتہ شہداء اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ صرف 2007ء سے لے کر اب تک خوارج و یزیدی طالبان کے مظالم کی وجہ سے 1400 سے زیادہ شہدا اور 5000 سے زیادہ زخمی و مجروح ہو چکے ہیں، اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ حتٰی کہ ستمبر 2010ء میں صرف خیوص گاؤں پر طالبان کے ابتدائی حملے میں درجنوں افراد شہید ہوئے، تاہم بعد میں مومنین نے دہشت گردوں کو پسپا کرکے طالبان کو عبرت ناک شکست دی۔ یہ سید الشہدا اور کربلا سے سبق لینے والے شہدا ہی کی قربانیاں اور مبارک لہو ہے کہ جس کی وجہ سے ہم عزت کی زندگی گزار رہے یہں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button