پاکستانی شیعہ خبریں

اپریشن ایبٹ آبادہماری قوی آزادی اور خود مختاری پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

mwm_2امریکی فورسز کی جانب سے سرزمین وطن پر کیا جانے والا اپریشن ایبٹ آبادہماری قوی آزادی اور خود مختاری پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی فورسز اور ایجنسیوں کی جانب سے سرزمین وطن پر کیا جانے والا اپریشن ایبٹ آبادہماری قوی آزادی اور خود مختاری پو ار کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے،  مجلس وحدت مسلمین اس پر سراپائے احتجاج ہے اور اس حوالے سے پاکستانی حکمرانوں کے مجرمانہ کردار کی بھر ہے ، ایک تحریری بیان میں ایم دبلیو ایم کے مرکزی سربراہ نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ غیر ملکی ہیلی کاپٹر ہمارے  علاقہ میں آئے اورمسلسل  ڈیڑھ گھنٹہ مسلح افواج  کے اہم ترین تربیتی مرکز سے ملحقہ علاقہ میں اپریشن میں مصروف رہے اور ہمارے حکمرانو ں اور سیکورٹی اداروں کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی ، انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی اس مجرمانہ غفلت اور کوتاہی پر بھی  پاکستانی عوام خاموش رہے تو آئندہ  کوئی بھی جارحیت پسند ملک کسی بھی وقت  سرزمین وطن پر شب خون مار سکتا ہے ،۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ  اسلامہ جمہوریہ پاکستان کو امریکی تسلط اور پالیسیوں سے آزاد کرایا جائے ، حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ موجودہ صورت حال میں اپنی پوزیشن واضح کرین کہ وہ امریکہ کے ساتھ ہیں یا پاکستانی عوام کی ترجمانی کریں گے ، انہون نے کہا کہ شیطان صفت  امریکہ صرف اس  اپنے مقاصد کے حصول تک ہی کسی ملک  کا ساتھ دیاتا ہے اور مفادات حاصل کرنے کے بعد اسی ملک کو تباہ و برباد کرنے پر تل جاتا ہے ، ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے مطلب پرست حکمران امریکہ کی غلامی میں اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کہ انہیں  امریکہ کء ہاتھوں پر امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے کیا جانے والا پاکستانی شہتیوں کا خون بھی نظر نہیں آتا، انہوں نے کہا کہ کہ پوری پاکستانی قوم  اپریشن  ایبٹ اآباد پر سراپائے احتجاج ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے ابھی تک قوم کے سامنے اس حوالے سے کوئی وضاحت بھی پیش کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ۔ علامہ راجہ ںاصر عباس جعفری نے کہا کہ اگرحکمرانوں کو ملک و قوم کی عزت و وقار کا ذرہ برابر بھی احساس ہے تو انہیں امریکہ کے ساتھ  دوستی  کا ناطہ توڑنا ہو گا ، بصورت دیگر عوامی احتجاج کی لہر ان کے اقتدار کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گی۔  پور مذمت کرتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button