
آئی۔ایس۔او کراچی ڈویژن کے صدر محمد رضوی نے شیعت نیوز کے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے ۔آئی۔ایس۔او کراچی ڈویژن 16مئی
کو بفرمان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق ”امریکا مردہ باد ریلی”مورخہ 15مئی کو نمائش تا ریگل چوک نکالے گی،جس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سابق صدر حسن زیدی،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی ،مولانا منور نقوی اور آئی او کے چیئر مین برادر کمیل خطاب کریں گے۔