پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے

واضح رہے کہ شیعت نیوز نے اپنی ایک نیوز میں خصوصی طور پر بتایا تھا کہ سندھ پولیس نے سعودی سفارت کار کے قتل کے سلسلے میں ایک سازش رچی ہے جس کے نتیجہ میں شہر بھر میں شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم گذشتہ دنوں سے شہر کراچی میں شیعہ نوجوانوں کے خلاف جاری آپریشن بھی اسی سازش کا یک حصہ ہے۔
دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقوں جعفر طیار سوسائٹی،گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر کئی شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر سعودی سفارتکار کے قتل کا جھوٹا مقدمہ ڈالا جانے کی توقع ہے۔