پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:سیرت جناب سیدۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر سیمینار کا انعقاد

SHIITENEWS_Khana-e-Farhang_Iran_KARACHIبیس جمادی الثانی بمناسبت ولادت با سعادت دختر رسول اکرم (ص)،مادر حسنین (ع)سیدۃ النساء العالمین جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ملک بھر میں محافل میلاد کے پروگرامات منعقد ہوئے جبکہ مرکزی پروگرام سیمینار ”فاطمہ محافظ ولایت”کے عنوان سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایرا ن میں منعقد ہو ا،جس کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (شعبہ طالبات)،مجلس وحدت مسلمین (خواتین ونگ)امامیہ آرگنائزیشن پاکستان(خواتین)اور طالبات مدارس کی جانب سے کیا گیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابقبیس جمادی الثانی بمناسبت ولادت با سعادت دختر رسول اکرم (ص)،مادر حسنین (ع)سیدۃ النساء العالمین جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر ملک بھر میں محافل میلاد کے پروگرامات منعقد ہوئے ،جن میں شعراء کرام اور منقبت خواں حضرات نے شان بی بی بتول (س)میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ مقررین نے اس موقع پر سیرت جناب سیدۃ النساء العالمین کے حوالے سے گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق بیس جمادی الثانی بمناسبت ولادت با سعادت دختر رسول اکرم (ص)،مادر حسنین (ع)سیدۃ النساء العالمین جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلہ کے مرکزی پروگرام کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (شعبہ طالبات)،مجلس وحدت مسلمین (خواتین ونگ)امامیہ آرگنائزیشن پاکستان(خواتین)اور طالبات مدارس کی جانب سے خانہ ئ فرہنگ ایران کراچی میں کیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں خواتین سمیت کم سن بچیوں نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب خواہر فاطمہ سبز واری نے کیا جبکہ خصوصی شرکت اور خطاب خانم فصیحہ فاتحی (ایران)نے کیا ۔
اس موقع پر منقبت خواں خواتین اور معصوم بچیوںنے شانِ جناب بنت ِ پیغمبر مآب (ص)حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا میں عقیدت اور محبت کے پھول نچھاور کئے جبکہ کمسن حافظِ قرآن بچیوںنے منفرد انداز میں قرأ ت کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button