پاکستانی شیعہ خبریں

ہماری فوج زوال کا شکار ہو گئی ہے، مادر شہید یاسر عباس

shiitenews_yasir_abbas_جب سے ضیاء باقیات نے نعرہ حیدری کو چھوڑا ہے ہماری فوج زوال کا شکار ہو گئی ہے، مادر شہید یاسر عباس
شہید سید یاسر عباس کی ماں نے سرکاری ٹیلی ویژن پی۔ٹی۔وی پر نشر ہونے والے اپنے براہ راست انٹرویو میں افواج پاکستان میں ضیاء کی باقیات کے بغض  ع کو بے نقاب کر دیا۔ نعرہ حیدری لگاؤ ۔ ۔ ۔ خوارج اور یزیدیوں کو بھگاؤ
گزشتہ روز شہید سید یاسر عباس کی والدہ محترمہ نے پی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے لائیو انٹرویو میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا فوجی نعرہ "نعرہ حیدری یاعلی” تھا۔ اس فوجی نعرے کی بدولت پاکستان نے انڈیا کے ساتھ جنگ میں فوجی برتری اور تعداد میں کثرت کے باوجود انڈیا کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان بننے سے لے کر 80ء کی دہائی تک افواج پاکستان میں "نعرہ حیدری، یاعلی” باقاعدگی کے ساتھ رائج تھا۔ لیکن امریکی سی آئی اے کے آلہ کار اور متعصب ڈکٹیٹر ضیاءالحق نے نعرہ حیدری کو فوج سے نکال دیا۔ اس سلسلے میں شہید یاسر عباس کی والدہ نے "لیفٹنٹ یاسر عباس شہید کی ماں کا پیغام پاک افواج کے نام”
میں انہوں نے یوں واضح کیا ہے "جب سے اس فوج نے نعرہ حیدری چھوڑا ہے زوال کا شکار ہو گئی ہے، کوئی بھی جنگ علی ع کے بغیر  نہیں جیتی جا سکتی، خواہ بدر ہو، خندق ہو یا خیبر، نعرہ حیدری یاعلی۔ نعرہ حیدری لگاؤ ۔ ۔ ۔ خوارج اور یزیدیوں کو بھگاؤ۔
مادر شہید یاسر کے پیغام کی ویڈیو اس آن لائن لنک پر دیکھی جاسکتی ہے
{youtube}1QtDQNqCQm8{/youtube}

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button