پاکستانی شیعہ خبریں

قرآن و حرم کا دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے دشمن کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جعفریہ الائنس

shiitenews_jafria_allainceقرآن و حرم کا دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے دشمن کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان میں دہشت گردی کا فروغ امریکی اور صہیونی ایماء پر ہے عالمی دہشت گرد امریکا اور اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں، مسلم امہ متحد ہو جائے اور دفاع حرم کے لئے اپنا کردار ادا کرے، مشرق وسطی میں عوامی بیداری 60 سالہ ڈکٹیٹر شپ بادشاہت کے خلاف ہے، تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر پاکستان کا دفاع کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، جماعت اسلامی کراچی کے رہنما ضمیر اختر منصوری،  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عمر غلام، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسلم راجپوت، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما محمد صادق شیخ، پاکستان مسلم لیگ (ف) کے رہنما محمد کمال احمد، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، انجمن نوجوانان اسلام کے فیصل عمران، سلسلہ سیفیہ کے شاہ حسین گردیزی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا جعفر سبحانی، اور جعفریہ الائنس کے رہنماؤں علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار قلندری، علامہ باقر زیدی، علامہ جعفر رضا، مولانا حسین مسعودی، ضیاء الحسن، سلمان مجتبیٰ اور چچا وحید الحسن سمیت دیگر نے تقدس حرمین شریفین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں مملکت خداداد پاکستان کو اپنے مذموم مقاصد کا نشانہ بنانا چاہتی ہیں اور ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو جائے اور پاکستان کے دفاع کے لئے صف اول میں شامل ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے میں تمام مسالک بشمول شیعہ، سنی، بریلوی، دیو بندی اور دیگر مسالک نے مل کر بنایا تھا، اور اب پاکستان کو بچانے کے لئے بھی سب کو آگے آنا ہو گا، تاکہ عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے۔
رہنما جعفریہ الائنس پاکستان کا کہنا تھا کہ اسلام کی طاقت دنیا کی تمام طاقتوں سے زیادہ ہے اور اسلام میں اتنی قوت موجود ہے کہ پوری دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں جنہیں کسی بھی صورت اسلام سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ امت کے متحد نہ ہونے کی وجہ سے عالم اسلام نے ایک مرتبہ صہیونیوں سے چوٹ کھائی ہے، جس کے نتیجہ میں مسلمانوں کو قبلہ اول بیت المقدس آج تک امریکا کی ناجائز اولاد اسرائیل کے قبضے میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو کعبۃ اللہ کے تحفظ کے لئے یکجا ہونا پڑے گا تاکہ عالمی سازشوں کے شاخسانے کو ناکام بنایا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے مشرق وسطیٰ سمیت شمالی افریقی ممالک میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو اسلام کی سربلندی کا پیش خیمہ قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے مسلمان مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک مین چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انقلابات کی راہ میں حائل امریکی رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقدس حرمین شریفین کو پامال کرتے ہوئے عالمی استعمار نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کے مسلمانوں کو آپس میں باہم دست و گریبان کر دیا جائے، انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تقدس حرمین و قرآن اور دفاع پاکستان کے لئے متحد ہو جائیں اور اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف اپنے عملی اتحاد کا ثبوت دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button