پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ ،شیعہ شہید

shiitenews_shaheedڈیرہ اسماعیل خان میں بدھ کی صبح کالعدم دہشت گردوں ،سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی ،طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ بزگ کو شہید کر دیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپوٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بدھ کی صبح کالعدم دہشت گردوں ،سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی ،طالبان دہشت گردوں کے  ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 50سالہ شیعہ بزرگ غلام محمد کو شہید کردیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعہ بزرگ غلام محمدکو اُس وقت اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ خاور اسٹریٹ میں واقع اپنی دکان پر بیٹھے تھے ناصبی وہابی درندوں نے اُن کے سینہ اور سر پر متعدد گولیاں چلائی جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم دہشت گرد گروہوں ،سپاہ صحابہ۔لشکر جھنگوی،اور تحریک طالبان ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ملت جعفریہ کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں شیعہ شہید اور زخمی ہوچکے ہیں لیکن حکومتی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔
دوسر ی جانب ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں بشمول جعفریہ الائنس ،مجلس و حدت مسلمین ،شیعہ علماء کونسل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے بزرگ غلام محمد کی شہادت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردکالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیا جائے کیا جائے اور دہشت گردوںکو سر عام پھانسی دی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button