مضامین

سیدالساجدین علیہ السلام کاسوگ

syed_sajideen_asپچیس محرم الحرام سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علی بن الحسین علیہ السلام کا یوم شہادت ہے ۔ حضرت امام زین العابدین واقعہ کربلا کے دوران مشیت الہی سے بیمار ہوگئے تھے اسی لئے آپ پر جہاد ساقط ہوگیا تھا اورپھر واقعہ کربلاکے بعد آپ نے پیغام عاشورہ کو دنیا تک پہنچانے کا وہ ابدی کارنامہ انجام دیا جس سے امام حسین علیہ السلام کا مشن پایہ تکمیل کو پہنچا
سنہ 61 ھجری میں کربلا کےخونیں معرکہ میں امام زین العابدین علیہ السلام نے بہ نفس نفیس شرکت کی اور کربلا کی تحریک کو 35 سال تک  اپنےکندھوں پر اٹھائے رکھا اور اسلام کےالہی پیغامات کی سخت ترین مراحل میں حفاظت و پاسبانی کا فریضہ انجام دیا۔ امام زین العابدین علیہ السلام کی امامت کا35 سالہ دور نہایت ہی گھٹن اور اذیت کا دوررہا ہےاس دورمیں یزید شقی کے بعد حکومت مروان اور آل مروان کے ہاتھوں میں منتقل ہوگئی۔ حجاج ابن یوسف کے ہاتھوں آپ کے بےشمار دوستوں اور چاہنے والوں کوشہید کیاگیا ۔ یکے بعد دیگرے خلفائے بنی امیہ کے چھ حکمراں بر سر اقتدار اہل ابھی سیاست نے مذہب کو لوگوں کی زندگی سے دورکر دینے کی کوشش کی ، ایسے میں امام سجاد علیہ السلام نے اپنی بیداری کےلئے دعااور اشک کو اسلام وقرآن کی حفاظت و پاسبانی کاوسیلہ قراردیا اور دعا سے قلوب اور اشک سے آنکھوں کو تسخیر کیا ۔ صحیفۂ سجادیہ دعاؤں کا شاہکار اور”عزاداری امام حسین” آپ کے اشکوں کی یادگار ہے ۔ علمائے اسلام کامتفقہ فیصلہ ہے کہ دنیا کی سب سے عظیم کتاب ، کلام اللّہ یعنی ‍ قرآن مجید اور لسان اللّہ کی تخلیق ، نہج البلاغہ کے بعد، صحیفۂ سجادیہ الہی حقائق و معارف کا سب سے زیادہ قیمتی خزانہ ہے اسی لئے بعض اسلامی دانشوروں نے اس کو اخت القرآن ، انجیل اہلبیت علیہم السلام اور زبور آل محمد صلی اللّہ علیہ و آلہ وسلم کا لقب عطا کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button