پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:شیعہ زائرین کی بس پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ،تین شہید

shiitenews1_Quetta_Three_martyred_in_attack_on_pilgrim_busکوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے وہابی ناصبی درندوں نے شیعہ زائرین کی بس پر حملہ کر کے تین زائرین کو شہید کر دیاہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میںبدھ کے روز ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ایران سے واپس آنے والی زائرین کی بس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ مین تین شیعہ زائرین شہید جبکہ پانچ ذخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ایران سے شیعہ زائرین کی بس جو کہ تفتان بارڈر کے راستے کائٹہ آ رہی تھی کوئٹہ کے نزدیکی علاقے مین گھات لگائے ہوئے ناصبی وہابی دہشت گردوں جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی ،طالبان اور جند اللہ سے ہے نے شیعہ زائرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
ابتدائی معلومات اور اسپتال ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تین شیعہ زائرین کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ شیعہ زائرین ذخمی ہیں۔
دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور دیگر ذخمیوں اور زائرین کو اسپتال اور محفوظ مقامات پر پہنچانے کا عمل جاری ہے۔
shiitenews_Quetta2_Three_martyred_in_attack_on_pilgrim_bus

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button