پاکستانی شیعہ خبریں
ایم ڈبلیوایم کے مختلف وفود نے ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے چوبیس جولائی کو قائد شہید علامہ عارف حسین ا لحسینی کی 23 ویں برسی کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے استقلال پاکستان کنونشن ، حمایت مظلومین ریلی اور محصورین پارا چنار کے لیے بھجوائے جانے والے امدادی کاروان امن کے سلسلہ میں جاری عوام رابطہ مہم کے دوران گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم کے مختلف وفود نے ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اورانہیں اس تاریخ ساز پروگرام میں شمولیت کی دعوت دی ۔ جن شخصیات سے ملاقاتیں کی گئیں ان میں سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان حیدر علی مرزا، فاٹا کے رکن قومی ا سمبلی نورالحق قا دری، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی، اورکزئی کے رکن قومی اسمبلی ملک جواد اور گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نور الحسن شاہ سر فہرست ہیں ، وفد نے ،ملاقاتوں کے دوران مختلف قومی و علاقائی امور زیر بحث لائے گئے اور ملک کو درپیش معاشی وا قتصادی بحرانوں کے علاوہ سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی ، لاقانونیت اور ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کی گئی ، وفد نے انہیں استقلال پاکستان کنونشن میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس تاریخی اجتماع میں شامل ہو کر ایم ڈبلیو ایم کے شانہ بشانہ استقلال پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ دریں اثنا خیر پور سندھ کے سینیٹر ساجد حسین زیدی، چنیوٹ کے سابق ایم این اےسید عنایت علی شاہ، ٹھٹہ کے سابق ایم این اے سید ایاز علی، خو شاب کے سابق ایم این اے سردار شجاع خان بلوچ، سرگودھا کے سابق ایم این اے امان اللہ سیال، حافظ آباد کے سابق ایم پی اے ،لک جمشید اللہ ، لیہ کے سابق ایم پی اے حاجی اللہ بخش سامیٹیہ، تلہ نگ کے سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ، چکوال کے سابق ایم پی ا ے چوہدری اعجاز فرخ اور لیہ کے رکن پنجاب اسمبلی قیصر عباس مگسی نے بھی استقلال پاکستان کنونشن میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے