پاکستانی شیعہ خبریں
مادر وطن کی آواز پر لبیک کہنا ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے ، ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنوں اور بیگانوں کی سازشوں کا مرکزبن چکا ہے ، سرزمین وطن خون سے رنگین ہے اور اپنے بیٹوں کو مدد کے لیے پکار رہی ہے ، مادر وطن کی آواز پر لبیک کہنا ہر محب وطن شہری کی ذمہ داری ہے ، ہمیں ملک و قوم کے تحفظ کے لیے تمام اختلافات بھلا کر اجتماعی طاقت کے ساتھ میدان عمل میں اترنا ہو گا ،اگرشیعہ اور سنی متحدرہیںتو دنیا کی کوئی بڑے سی بڑی طاقت بھی ہمارے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار مرکزی جامع ،سجد اثنا عشری جی سکس ٹو میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے وقار اور تشخص کی حفاطت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اور یہ ذمہ داری وہی ادا کر سکتے ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں ، تحریک پاکستان کے دوران شیعہ اور سنی بھائیوں نے مل کر کام کیا ، اور اب ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے بھی اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، ایم ڈبلیو ایم پاکستان وحدت امت کا پرچم لے کر میدان میں اتری ہے اور انشاء اللہ محب وطن پاکستانی عوام کو وحدت کی لڑی میں پرونے کا خواب پورا کرے گی ،ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے انشاء اللہ ان کی برسی کے حوالے سے 24 جولائی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والااستقلال پاکستان کنونشن پاکستانی قوم کے اتحاد کی علامت بن جائے گا ، انہوں نے کہا کہ کمزور لوگوں کی آواز ہمیشہ دب جایا کرتی ہے ، ہمیں متحد ہو کر خود کو طاقت ور بنا نا ہو گا اور یہ اسی صورت میں ممکن جب ہم آپس کے اختلافات بھلا دیں ۔علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ پاکستان کی سرزمین کا اہم ترین حصہ پارا چنار گزشتہ پانچ سالوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے، وہاں کے مکینوں پر عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے۔ وہاں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کے سبب دم وڑتے بچوں کی چیخیں انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں ، ان کی مدد کرنا ہمار ی قومی مذہبی اور سماجی ذمہ داری ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے محصورین پارا چنار کی امداد کے لیے استقلال پاکستان کنونشن اور حمایت مظلومین ریلی کے بعد ایک بڑا امدادی کاروان ، اشیائے خوردو نوش ، ادویات اور دیگر امدادی سامان کے ہمراہ پارا چنار روانہ ہو گا ، انہوں نے اپیل کی قوم کا ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق پارا چنار کے مظلوم بھائیوں کی امداد کرے ۔