پاکستانی شیعہ خبریں

ایثار و قربانی کی انوکھی داستان، نوجوان نے پاراچنار کے مظلوم و محصور بھائیوں کی امداد کیلئے گردہ بیچ ڈالا

n00085978-bپاکستان بھر میں پاراچنار کے مظلوم و محصور بھائیوں کیلئے امداد جمع کرنے کے لئے لگائے گئے ایک امدادی کیمپ میں اٹھارہ سال کا جوان کئی ہزار روپے لایا، تو کیمپ انتظامیہ نے اس سے پوچھا اتنی رقم کہاں سے لائے ہو، تو اس نے کہا، آپ کو اس سے کیا مطلب، تاہم کیمپ انتظامیہ کے انتہائی اصرار پر اس جوان نے کہا کہ خدا نے مجھے دو گردے دئیے ہیں۔ ایک گردہ میں نے پاراچنار کے مظلوم بھائی بہنوں کی حمایت میں بیچ کر یہ رقم جمع کی ہے۔
اسلام آباد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام "پاکستانی غزہ” پاراچنار، کے عوام کیلئے ملک بھر میں امدادی کیمپ لگائے ہیں جس میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اجناس اور رقم کی صورت میں امداد جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے 24 کو جولائی امن کاروان قافلہ پاراچنار کی جانب لیکر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایثار و قربانی کی عظیم مثال اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد میں پاراچنار کے مظلوم و محصور عوام کی امداد کیلئے لگائے کیمپ میں ایک اٹھارہ سالہ جوان امداد جمع کرنے کی غرض سے ایک بڑی رقم لیکر پہنچا، جس پر کیمپ انتظامیہ نے اتنی بڑی رقم کے بارے میں وضاحت پوچھی کہ وہ اتنی بڑی رقم کہاں سے لایا ہے تو اس پر جوان نے جواب میں کہا کہ آپ لوگوں کو اس چیز سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ یہ رقم کہاں سے آئی ہے تاہم کیمپ انتظامیہ کی جانب سے بار بار اصرار کرنے پر اس جوان سے عاجزی سے کہا کہ اللہ تعالٰی نے اُسے دو گردے عطا کیے ہیں، جس میں سے اس نے ایک گردہ پاراچنار کے مظلوم بھائی بہنوں کی امداد کیلئے بیچ دیا ہے لٰہذا اُس کی اس معمولی امداد کو قبول کیا جائے، اٹھارہ سالہ جوان کے اس جواب نے کیمپ میں موجود تمام افراد کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور ایک دم سناٹا چھا گیا۔ واقعاً جس قوم کے جوانوں کا ایسا جذبہ ہو اور جس قوم کا امام زامانہ ع و رہبر موجود ہو اس قوم کو کوئی فکر نہیں ہونے چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button