پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار کے محصورین کے لیے امدادی قافلہ ۲۴جولایی کو روانہ ہو گا

shiite_news_MWM_press_confہتھکنڈوں کی زنجیریں توڑے بغیر ملک کی خود مختاری کی حفاظت، جغرافیائی سرحدوں کا دفاع اور قوم کی معاشی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، جب تک امریکی فوجی ہمارے ملک میں رہیں گے اور ایئر بیسوں پر امریکی تسلط رہے گااس وقت تک امریکی دہشت گرد تنظیم پاکستان کے ہر اہم شہر میں قلعہ نما گھروں میں رہ کر وطن عزیز کے خلاف سازشیں کرتی رہے گی ۔، ان سازشوں ے تدارک کے لیے ہمیں ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر استقامت اور پامردی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے امدادی کشکول توڑنا ہو گا ، امریکی امداد اور قرضوں سے نجات حاصل کیے بغیر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، کرپشن اور بد عنوانی پر قابو نہیں پایا جا سکتا ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نے کہا کہ 24 جولائی کو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے برسی کے حوالے سے منعقد کیا جانے والا استقلال پاکستان کنونشن ان مقاصد کے حصول کی جانب اٹھایا جانے والاایک اہم اقدام ہے انشاء اللہ یہ کنونشن وطن عزیز میں مذہبی روا داری کے فروغ، اتحاد اسلامی کے قیام ، ملک کے استحکام اور ریاست کی سربلندی میں اہم کردار ادا کرے گا ، انہوں نے بتایا کی کنونشن کے دوسرے حصے میں حمایت مظلومین ریلی نکالی جائے گی۔ جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر میںامریکی اور اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والی من جملہ اقوام،فلسطین، بحرین، عراق ،لیبیا ، افغانستان نیز پاکستان میں جاری دہشت گردی، اغوا برائے تاوان،اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار مظلوم عوام اور پانچ سال سے محصور پاراچنار کے بے گناہ مسلمانون کی بلا تفریق حمایت ہے ۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا  کہ ریلی کے اختتام پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی جلسہ ہو گا جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندگان اور قومی راہنما خطاب کریں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ جلسے کے اختتام پر کرم ایجنسی کے 5 سال سے محصور بے گناہ عوام کی حمایت اور مدد کے لیے ایک امدادی کاروان روانہ کیا جائے گا اس امدادی کاروان کے ذریعے خشک خوراک، اجناس  اور جان بچانے والی ادویات بھجوائی جائیں گی۔ امدادی کارواں میں انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندے ، بین الاقوامی میڈیا ، قومی نشریاتی اداروں کے نمائندگان ، علامئے کرام ، سیاسی زعما اور عوام شامل ہوں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی قافلے کی حفاطت اہم ترین موضوع ہے ۔ ہم نے جی ایچ کیو،آئی ایس پی آر، کور کمانڈر پشاور، بریگیڈئر ٹل سکائوٹس، پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی راولپنڈی، آئی جی خیبر پختون خواہ، ہوم سیکرٹریخیبر پختون خواہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، وفاقی وزارت داخلہ ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمشنر اسلام ّباد، کمشنر کوہاٹ۔ ایس ایس پی پشاور، ایس پی کوہاٹ، اورایس پی ہنگو کو قافلے کی حفاظت اور سیکورٹی کے حوالے سے خطوط لکھ دیئے ہیں تاہم ابھی تک متعلقہ اداروں نے امدادی قافلے کی حفاظت اور راستوںکی سیکورٹی  کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ، انہوں نے مزید کہاکہ وطن عزیز میں سینکڑواں خاندانوں کو اجاڑنے والے دہشت گرد عدالت سے بری ہو چکے ہیں اور یہ خطرہ موجود ہے کہ ان کے ذریعے دہشت گردی کی کوئی بڑی کاروائی ہو سکتی ہے، اس صوت حال کے تناظر میں سیکورٹی اداروں بالخصوص خیبر پختون خواہ کی حکومت اور کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ امدادی قافلے لی حفاظت یقینی بنائیں ،انہوں نے میڈیا سے اپیل کی خیبر پختون خواہ ی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کی اس جانب توجہ مبذول کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button