پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:شہید مختار بخاری ایڈووکیٹ وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک

janazaگذشتہ روز کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ نشانہ بننے والے معروف شیعہ وکیل اور قانون دان مختار بخاری شہید کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کر دی گئی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ نشانہ بننے والے معروف شیعہ وکیل اور قانون دان مختار بخاری شہید کی نماز جنازہ

آج کراچی میں ادا کر دی گئی جبکہ شہید کی تدفین وادئ حسین قبرستان میں کی گئی ۔
معروف شیعہ وکیل،محسن ملت جعفریہ اور معروف قانون دان شہید مختار حسین بخاری کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ادا کی گئی جس کے بعد ہزاروں سوگواروں نے لبیک یاحسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں شہید کے جسد خاکی کو سپر ہائی وے پر قائم وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔
شہید مختار بخاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں شیعیان حیدر کرار (ع)نے شہر بھر سے شرکت کی اور تشیع جنازہ کو جلوس عزاء کی صورت میں برآمد کرتے ہوئے قبرستان کی طرف سفر کیا اس موقع پر شرکائے جنازہ نے سپر ہائی وے پر دھرنا دے کر ہائی وے بلاک کر دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید مختار حسین بخاری کے قتل میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے بصورت احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا ،شہید مختار بخاری کی شہادت کے بعد ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے ۔
شہید مختار بخاری کے نماز جنازہ کے موقع پر شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی کاکہنا تھا کہ شہید مختار بخاری محسن ملت جعفریہ ہیں کہ جنہوں نے سینکڑوں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو زندان سے آزاد کروانے میں ان تھک محنت کی جبکہ حال ہی میں گرفتار کئے گئے بے گناہ شیعہ معذور نوجوان منتظر امام کے کیس کو بھی شہید دیکھ رہے تھے کہ جس کی پاداش میں انھیں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سلفی یذیدی دہشت گردوں نے شہید کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید مختار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ میں ایس ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم اور کالعدم سپاہ صحابہ کا سر غنہ اورگزیب فاروقی ملوث ہیں ،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب شہید کے اہل خانہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ شہید کی ٹارگٹ کلنگ میں ایس ایس پی چوہدری اسلم اور کالعدم سپاہ صحابہ کا اورنگزیب ملوث ہے جبکہ شہید کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ وہ بے گناہ شیعہ معذور نوجوان منتظر زیدی کے کیس سے الگ ہو جائے۔تاہم حکومت کی جانب سے ان کو کسی قسم کی سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button