مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا امدادی امن کاروان اسلام آباد سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوگیا
محصورین پارا چنار کی امداد کے لیے امدادی سامان کے گیارہ ٹرکوں پر مشتمل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا امدادی کاروان میٹرو اسلام آباد سے پارا چنار کے لیے روانہ ہوگیا ، امدادی امن کاروان کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد امین شہیدی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ شبیر بخاری، سیکرٹری سیاسیات سید علی اوسط، سیکرٹری امور جوانان شیخ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر کے مسئول اقبال بہشتی، صوبائی سیکرٹری پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری بلوچستان علامہ مقصود ڈومکی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد فاضل,
سیکریٹری سیاسیات زیدی صاحب، سیکریٹری تنظیم سازی برادر میثم، انجمن دعائے زہرا کے راہنما میجر ریاض، ممتازعلمائے کرام علامہ شیخ سخاوت قمی اور علامہ سید محمد علی شاہ کر رہے ہیں ، امددی کاروان میں گیارہ ٹرکوں میں اشیائے خوردو نوش ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ بھجوائی جا رہی ہیں یہ امدادی قافلہ40 کاروں 14 ہائی ایس گاڑیوں اور تین ایمبولینسوں پر مشتمل ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکن اور رضا کار بھی قافلے کے ہمراہ ہیں ۔ قافلے کی روانگی کے موقع ہر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکائے کاراون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار گزشتہ پانچ سالوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے ، آئے روز شہادتوں اور قافلوں کے لٹنے کی خبریں مل رہی ہیں ۔ پارہ چنار کا رابطہ پاکستان سے منقطع ہونے کے سبب اشیائے خوردو نوش کی قلت پیدا ہو چکی ہے ، ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچے تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں ، وہاں کے مکین ہمارے بھائی ہیں ، ان کے بھی کچھ حقوق ہیں ، وہان ہماری عزت و ناموس خطرے میں ہے ان حالات میں قوم کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے انشاء اللہ ہم امدادی سامان لے کر اپنی منزل کو پہنچیں گے اور اس عظیم مقصد کے حصول میں اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہو گی۔ ہم وہاں اپنے شہید قائد کے مزار پر حاضری دیں گے اور بتائیں گے کہ ہمارا اپنے محبوب قائد سے رابطہ برقرار ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن میرزا یوسف حسین نے کہا کہ ہم انشاء اللہ ثابت کریں گے کہ ہم باعزت جینے کا سلیقہ آتا ہے ورنہ ہم جام شہادت نوش کر لیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قوم کے باعزم جوانوں پر ناز ہے جو کربلا والوں کے راستے پر چلتے ہوئے مظلوموں کی نصرت کے لیے آگے بڑھے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کل میدان کربلا میں صدائے ہل من بلند ہاہوئی تھی آج پوری بشریت یہ صدا بلند کر رہی ہے ہمیں اس پر لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا، اس موقع پر شرکائے کاروان کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے بتایا کہ یہ کاروان پہلے پشاور جائے گا اور وہاں سے پارا چنار کے لیے روانہ ہو گا اور وہاں اس قافلے میں شامل افراد میں پارا چنار جاے والوں کی سلیکشن کی جائے گی، اور منتخب افراد کو پارا چنار بھیجا جائے گا