پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور:امدادی کاروان برائے محصورین پاراچنار،پشاور لوٹ آیا

shiitenews mwm pakistanمجلس وحدت مسلمین پاکستان کا امدادی کارواں برائے محصورین پاراچنار و کرم ایجنسی امدادی سرگرمیوں کے بعد پشاور پہنچ گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امدادی کارواں برائے محصورین پاراچنار کے شرکاء پاراچنار کرم ایجنسی میں امدادی سامان کے ٹرالر پہنچانے اور امدادی سرگرمیوں کے بعد واپس پشاور پہنچ گئے ہیں ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر نگرانی جانے والے امدادی کارواں برائے محصورین پاراچنار جس میں آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں بشمول علامہ امین شہیدی،مولانا اقبال بہشتی ،مولانا اعجاز بہشتی ،علی اوسط سمیت آئی ایس او کے رہنما علی رضا اور دیگر شریک تھے واپس پشاور پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ امدادی کاروان میں خوراک ادویات سمیت روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤںنے پاراچنار کرم ایجنسی کے متاثرین سے ملاقات کی اور امداد تقسیم کی واضح رہے کہ پاراچنار کے مظلوم عوام گذشتہ پانچ برس سے طالبان دہشت گردوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔شیعہ رہنماؤںنے پاراچنار میں ڈھائے جانے والے مظالم پر حکومت کی جانب سے مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی اور پاراچنار کرم ایجنسی کے عوام سے دلی محبت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کی جانب سے امدادی کاروان ایک امید کی کرن ہے تاہم اس طرح کی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے حتیٰ کہ پاراچنار کے عوام کو طالبان دہشت گردوں سے نجات دلوا دیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤںنے سینیٹر عابد حسینی سمیت کرم ایجنسی پاراچنار کی دیگر ملی و قومی جماعتوں کے رہنماؤںسے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button