پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان سید عاقل حسین ذیدی شہید
کراچی کے علاقے ملیر جعفرطیار کالعدم دہشت گردگروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے درندہ صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ہفتے کی سہ پہر شیعہ نوجوان سید عاقل حسین زیدی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ سید عاقل حسین زیدی کوہفتہ کی سہ پہر ملیرجعفرطیار کے علاقے میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان
دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے سید عاقل حسین زیدی کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب واپنی دوکان سے نماز پڑھنے جارہے تھے،واضح رہے کہ شہید سید عاقل حسین زیدی موبائیل شوپ کا مالک تھے ،شہید کے سراور سینے میں چار گولیاں لگی ہیں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے ،شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔