پاکستانی شیعہ خبریں

پانچ شیعہ اغوا،طالبان نے ساٹھ لاکھ تاوان مانگ لیا

Parachinar-pakکرم ایجنسی پاراچنار میں طوری بنگش قبائل کے لئے جشن آزادی کا تحفہ، افغانستان کے راستے پاراچنار آنے والے پانچ شیعہ افراد کو پاک افغان بارڈر کے قریب طالبان دہشت گردوں نے اگوا کر لیا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں سے طالبان دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی

طرف سے ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے اپر کرم پاراچنار کے عوام پشاور سے طورخم بارڈر کراس کرکے پھر افغانستان کے دشوار گزار اور پر خطر راستے سے ہو کر مجبورا آتے جاتے ہیں۔ 14 اگست کی صبح بھی پشاور سے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسافر افغانستان کے راستے روانہ ہوئے تھے جن میں سے پانچ شیعہ افراد 15 اگست کے دن تک بھی پاراچنار نہ پہنچ سکے۔ اور نہ ہی ان لاپتہ افراد کا اپنے رشتہ داروں یا گھر والوں سے اب تک کوئی رابطہ ہوسکا ہے۔ اس المناک حادثے کے بعد پاراچنار سمیت اپر کرم کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

دوسری جانب طالبان دہشت گردوں نے ۶ روز گزر جانے کے بعد شیعہ افراد کی رہائ کے بدلے میں ساٹھ لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button