پاکستانی شیعہ خبریں

شب قدر ،شب شہادت امام علی علیہ السلام،اللھم العن قتلۃ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام

Imam Ali asملک بھر میں رشب قدر اور شب ضربت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء اور اعمال ہائے شب قدر کا انعقاد کیا گیا ۔شیعت نیوز کے نمائندوںکی رپورٹس کے پاکستان کے تمام شہروں میں انیس رمضان المبارک ی شب (شب قدر و شب ضربت مولائے متقیان امام علی علیہ السلام ) کی مناسبت سے اعمال ہائے شب قدر کا خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء اور عزاداری کے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔
ملک بھر کے تمام شہروں بشمولکرما یجنسی پارا چنار،آزاد کشمیر،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،لاہور،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،بہاولپور،صادق آباد،سکھر،شکار پور،لاڑکانہ،جیکب آباد،سبی،کوئٹہ،خیر پور،میر پور خاص،گھوٹکی،نواب شاہ،حیدرآباد سمیت کراچی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں شب ضربت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ،اجتماعات کا آغاز رات گئے شروع ہوا جس کہ نماز فجر کے بعد تک جاری رہا۔
مساجد و امام بارگاہوں میں شب قدر و شب ضربت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی پروگرام منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام ذاکرین عظام اور مقررین نے فلسفہ شہادت اور شب قدر کی مناسبت سے گفتگو کی جبکہ اعمال اجتماعی طور پر انجام دئیے گئے ۔
واضح رہے کہ ماہ مبارک کی انیسویں شب کو نماز فجر کے وقت ملعون ابن ملجم نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو خنجر کا وار کر کے ذخمی کر دیا تھا جس کے بعد آپ علیہ السلام اکیس رمضان المبارک کو شہید ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button