پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار: تاوان کی رقم نہ ملنے پر خاتون سمیت پانچ شیعہ مسلمان شہید

اغوارکاروں نے یرغمال بنائے گئے افراد کو چھوڑنے کےلئے بیس بیس لاکھ روپے مانگے تھے اور یہ رقم ادا نہ ہونے کی بنا پر انہیں قتل کردیا گيا۔
یادرہے کہ طالبان دہشت گردوں نے کئي برسوں سے اس علاقے میں دہشتت پھیلا رکھی ہے اور وہ دین اسلام اور پشتون روایات کو پامال کرتے ہوئے کئی بار خواتین اور بچوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن پاکستانی حکومت اور فوج ان دہشت گردوں کےخلاف کسی طرح کی کارروائي نہيں کرتی ہے۔
پاکستانی فوج کے ان دعووں کےباوجود بھی کہ اس نے کرم ایجنسی میں طالبان کےخلاف آپریشن کرکے اس سرزمین سے طالبان کا صفایا کردیا ہے طالبان کھلے عام قتل و اغوا کی وارداتیں کر رہےہیں۔