پاکستانی شیعہ خبریں
اسلام آباد:القدس ریلی پر حملہ کی سازش ناکام،پانچ خود کش گرفتار
اسلام آباد پولیس نے جمعہ کے روز شہر میں چھاپہ مار کاروائی کے نتیجہ میں پانچ خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری گولہ بارود برآمد کر لیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جمعہ کے روز شہر میں چھاپہ مار کاروائی کے نتیجہ میں پانچ خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری گولہ بارود برآمد کر لیا ہے ۔پولیس کاکہنا ہے گرفتار کئے گئے دہشت گرد اور خود کش حملہ آور اسلام آباد مین جمعۃ الوداع کے موقع پر شہر بھر سے نکالی گئی القدس ریلیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جبکہ کئی شیعہ مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچوں دہشت گردوں کو ان کا چھٹا ساتھی سردار علی خان خٹک خیبر پختونخواہ سے اسلام آباد لے کر آیا تھا اور خود کش حملہ کرنے کا ٹاسک دیا تھا ،واضح رہے کہ خٹک کا تعلق فنانس ڈویژن سے ہے اور وہ نائب قاصد ہو،جہاں وہ گذشتہ دو برس سے چھٹی لئے ہوئے ہے۔
اہم ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے پانچ خود کش حملہ آور جمعۃ الوداع کے روز مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی جانے والی مرکزی القدس ریلی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی کے نتیجہ میں خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر کے ریلی پر حملہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیاہے۔
خفیہ اداروں کی اطلاع پر آب پارہ پولیس نے دیگر ایجنسیوں کی مدد سے آب پارہ میں قائم ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کاروائی کے نتیجہ میں پانچوں خود کش حملہ آوروںکو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔پولیس نے گرفتار کئے گئے پانچوںخود کش حملہ آوروںکو نا معلوم مقام پر متنقل کر دیا ہے جہاں ان سے ان کے مزید ساتھیوں اور حملوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہید ی نے بھی کہا ہے کہ کچھ باخبر ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گرفتار کئے گئے پانچوں ناصبی وہابی دہشت گرد اور خود کش حملہ آور جمعۃ الوداع کو یوم القدس ریلی کو جو کہ مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی گئی تھی کو نشانہ بناکر سینکڑوں بے گناہ انسانوں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد پولیس نے بائیس جولائی کو اسلام آباد سے دو خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کیا تھا جو چوبیس جولائی کو منعقد ہونے والے استقلال پاکستان کنونشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جس کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین نے کیا تھا۔