پاکستانی شیعہ خبریں
بکھر شیعہ نوجوان مہدی شاہ اغواء کے بعد شہید

علاقہ مکینوں اور شہید مہدی شاہ کے رشتہ داروںنے شیعت نیوز کے نمائندے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شہید مہدی شاہ کو چھ روز قبل بھکر سے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اغواء کر لیا تھا جس کے بعد ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھ روز تک ظلم و ستم جاری رکھے اور بالآخر انہیں شہید کر دیا ۔
واضح رہے کہ شہید مہدی شاہ کو بائیس اگست کے روز راستے سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ اپنے کام سے فراغت کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔
قابل ذکر ہے یہ بات کہ جنوبی پنجاب میں کالعد م دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکت جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوںنے اشتہاری دہشت گرد ملک اسحاق کی جیل سے رہائی کے بعد اسٹرکچر کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ جنوبی پنجاب میں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام اور اہل سنت عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا یا جائے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ طویل عرصہ سے شیعہ اور بریلوی حضرات کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور سینکڑوں شہید اور ذخمی ہو چکے ہیں ۔