پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی میں دو شیعہ نوجوان شہید
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ دونوں شیعہ نوجوانوں کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے پیٹرول پمپ پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ،عینی شاہدین کاکہناہے کہ دونوں شیعہ نوجوانوں کو سینہ اور سر پر گولیاں ماری گئیں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوںنے شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس کے نتیجہ میں درجنوں بے گناہ اور معصوم شیعہ نوجوان شہید اور متعدد ذخمی ہو چکے ہیں۔
![]() |
![]() |
شہید آصف | شہید عرفان |