پاکستانی شیعہ خبریں

شہید مختار عباس بخاری کا قتل،توحید بریگیڈ ملوث۔۔۔سی آئی ڈی پولیس کا دعویٰ

shiitenews shaheed mukhtar bukhariکراچی میں کئی کالعدم دہشت وہابی ناصبی دہشتگرد گروہوں کے بعد ایک اور وہابی ناصبی دہشت گرد گروہ کہ جس کا نام ”توحید بریگیڈ ”بتایا جا رہاہے ،کا کراچی میں معروف شیعہ قانون دان مختار عباس بخاری اور نیول آفیسر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہو اہے۔
شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے شائع ہونے والے ایک مقامی انگلش روزنامے ”ایکسپریس ٹریبیون ”میں شائع ہونے والی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر میں ملت جعفریہ سندھ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج شہید مختار عباس بخاری کو ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ کے وہابی دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے ۔جبکہ وہابی دہشت گردshiitenews TawheedBrigade گروہ توحید بریگیڈ نے کئی ایک فورمز پر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ گروہ کا نام پاسبان توحید یا توحید بریگیڈ ہے جبکہ اس وہابی ناصبی دہشت گرد گروہ نے معروف شیعہ قانون دان مختار عباس بخاری کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی ہے کہ اس وہابی دہشت گرد گروہ نے معروف شیعہ وکیل مختار عباس بخاری کو اس لئے شہید کیا کہ وہ سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے اہم مقدمات کی عدالتوں میں پیروی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ نے یہ ذمہ داری بھی قبول کی ہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں قتل کئے جانے والے نیوی کے آفیسر نفیس عباسی کو بھی اسی گروہ کے دہشت گردوں نے نشانہ بنا یا تھا۔
دوسری جانب پولیس نیول آفیسر نفیس عباسی کے قتل کی وجوہات اور مقاصدف جاننے سے تاحال قاصر رہی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ شیعہ وکیل شہید مختار عباس بخاری کا قتل فرقہ وارانہ سازش کے تحت ہوا ہے جبکہ شہید مختار عباس بخاری کالعدم سپاہ محمد سے تعلق رکھنے والے ان افراد کے مقدمات کی پیروی کر رہے تھے جن پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے لیڈروں کو قتل کرنے کا الزام عائد تھا تاہم توحید بریگیڈ جو کہ وہابی دہشت گرد گروہ ہے نے شہید مختار عباس بخاری کو اس لئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور شہید کر دیا۔
سی آئی ڈی پولیس کے ایس ایس پی چوہدری اسلم کا کہناہے کہ توحید بریگیڈ نامی دہشتگرد گروہ کے بارے میں معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم اب تک جمع ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ کے مقاصد میں اہم سرکاری افسران اور شیعہ افراد کو قتل کرنے کے منصوبوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ناصی وہابی دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ کی جانب سے آن لائن پوسٹ کئے گئے بیان میں واضح طور پر موجود ہے کہ جس میں انہوں نے نیول آفیسر نفیس احمد اور شیعہ وکیل مختار عباس بخاری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبو ل کی ہے ۔دہشت گرد گروہ توحید بریگیڈ کا پیغام کئی ایک انٹر نیٹ فورمز پر موجود ہے کہ جس میں واضح طور پر شیعہ شخصیات اور سرکاری اعلیٰ ذمہ دارو ں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button