پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی :اصفہانی روڈ بم دھماکہ, نشانہ مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم تھا

shiitenews imambarga madinatulilmکراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر گذشتہ مہینہ تیس اگست کو مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں ایم زور دار دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے کئی اہم دہشت گرد افراد کو زیر حراست لے لیا تھا۔شیعت نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ تیس اگست کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکہ کا اصل ہدف اور نشانہ گلشن اقبال میں واقع شیعہ مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم تھا ،تاہم ناصبی وہابی دہشت گرد جس موٹر سائیکل پر سوار مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم کی طرف دہشت گردانہ کاروائی انجام دینے آ رہے تھے وہ موٹر سائیکل گرنے کی وجہ سے دھماکے کی زد میں آ کر واصل جہنم ہو گئے ،یہ دھماکہ مورخہ تیس اگست دوہزار اگیارہ کو گلشن اقبال میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرمبینہ ٹاون کے حدود میں نور اپارٹمنٹ کے نزدیک ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم میں چند سال قبل بھی ایک خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کو مقامی رضاکاروں کی سیکورٹی سسٹم کی وجہ سے ناکام بنا دیا گیا تھا تاہم ایک دہشت گرد گرفتار اور ایک خود کش حملہ آور واصل جہنم ہوا تھا۔
مبینہ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او نے بتایا کہ تیس اگست کو دو خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پرآ رہے تھے کہ موٹر سا ئیکل گر گئی جس کی وجہ موٹر سا ئیکل میں نصب بم پھٹ گیا، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو ناصبی خودکش بمبار جہنم کا ایندھن بن گئے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کا اصل ہدف امام بارگاہ مدینتُہ العلم کی نماز عیدین تھی، زرائع نے بتایا کے اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا جارہا ہے، بم دھماکے کے مقام کے قریبی مدرسے سے گر فتاریاں بھی کی گئی ہیں، جس مدرسے سے گرفتاریاں کی گئی ہیں وہ پہلے بھی شیعہ اور امن پسند سُنیوں کے درمیان فساد کر وانے میں سر گرم رہا ہے، انہوںنے کہا کہ اس مدرسے کی کڑیاں کالعدم دہشت گرد گروہ سے ملتی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button