پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ علماء کونسل کا سپریم کورٹ میں فریق بننے کا فیصلہ
شیعہ علماء پاکستان نے کراچی میں سپریم کورٹ کی جانب سے لئے گئے از کود نوٹس کیس کی سماعت میں فریق بننے کا اعلان کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس میں فریق بنے گی جس کا مقصد سپریم کورٹ کی توجہ ہزاروں بے گناہ شہدائے ملت جعفریہ کی طرف کروانا ہے کہ جنہیں گذشتہ تین دہائیوں میںکالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ایک وفد جس میں مولانا جعفر سبحانی،مولانا ناظر تقوی اور مولا نا عباس ترابی سمیت دیگر شامل ہیں جمعرات کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی ٹارگٹ کلن از خود نوٹس کیس میں فریق بنتے ہوئے ایک درخواست جمع کروائیں گے جس میں سپریم کورٹ کو یاد داشت پیش کی جائے گی اور درخواست کی جائے گی کہ سپریم کورٹ ملت جعفریہ پاکستان کی نسل کشی کے خلاف از خود نوٹس لے اور سانحہ عاشورا اور اربعین سمیت ملک بھر میں ہونے والے سانحات جس میں ملت جعفریہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ خلاف از خود نوٹس لیا جائے اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کراچی میں امن وامان کو قائم کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کو رکوانے میں ناکام ہو گئی ہے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ناظر عباس تقوی کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے تاہم جمعرات کے روز مولانا ناظر تقوی چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوں گے اور یاد داشت پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ ملت جعفریہ پاکستان جو کہ پاکستان کی کل آبادی کا پچیس فیصد ہے سن انیس سو اسی سے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک ہزاروں بے گناہ شیعہ شہید ہو چکے ہیں لیکن تاریخ پاکستان میں اب تک کسی بھی عدالت نے ملت جعفریہ پاکستان کی نسل کشی کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا۔