پاکستانی شیعہ خبریں

خانوادہ شہداء کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

shiitenews supreme court agitationشیعت نیوز کے نمائندےء کے مطابقشہدائے ملتِ جعفریہ کے کے اہل خانہ کا سپریم کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ،شہدائے ملتِ جعفریہ کے قاتلوںکو گرفتار کیا جائے۔دیرینہ مطالبہ
چیف جسٹس آف پاکستان شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور انہیں سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں،عدالتیں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرغنوںکو سزائیں دینے کی بجائے رہا کر رہی ہیں،ملت ِ جعفریہ کس سے انصاف مانگے؟سانحہ عاشورا کراچی،سانحہ اربعین کراچی،سانحہ یوم علی ؑ لاہور،سمیت مسجد حیدری،امام بارگاہ علی رضا اور مسجد مدینتہ العلم میں ہونے والی دہشت گردی سمیت ہزاروں شیعہ بے گناہوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سینکڑوں شیعہ ڈاکٹروں کی قتل وغارت میںملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔shiitenews supreme court agitation 2
شہدائے ملتِ جعفریہ کے کے اہل خانہ کا سپریم کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔
کراچی( شیعت نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور انہیں سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں،عدالتیں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرغنوںکو سزائیں دینے کی بجائے رہا کر رہی ہیں،ملت ِ جعفریہ کس سے انصاف مانگے؟سانحہ عاشورا کراچی،سانحہ اربعین کراچی،سانحہ یوم علی ؑ لاہور،سمیت مسجد حیدری،امام بارگاہ علی رضا اور مسجد مدینتہ العلم میں ہونے والی دہشت گردی سمیت ہزاروں شیعہ بے گناہوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سینکڑوں شیعہ ڈاکٹروں کی قتل وغارت میںملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار شہدائے ملت جعفریہ کے اہل خانہ نے کہ جن میں بڑی تعداد میں خواتین ،بچے اور بزرگ شامل تھے ،سپریم کورٹ کراچی کی بلڈنگ کے سامنے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے پیاروں کی شہادت کے ذمہ دار قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
شہدائے ملت جعفریہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پاکستانی شہریوں کو کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں نے دہشتگردی کا نشانہ بنایا لیکن تاحال کسی بھی عدالت نے ان شیعہ پاکستانی شہریوں کے قتل عام کے خلاف از خود نوٹس نہیںلیا،انکاکہنا تھا کہ کیا ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے باسی نہیں جن کی نسل کشی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جا رہی ہے اور اس نسل کشی کرنے والے دہشت گردوں کو سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے انہوںنے چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا سپریم کورٹ ان بے گناہ ہزاروں شیعیان پاکستان کے قاتلوںکو گرفتار نہیں کرنا چاہتی اور از خود نوٹس نہیں لینا چاہتی ؟کیا شہدائے ملت جعفریہ کے اہل خانہ کو بھی زندگی گذارنے کا کائی حق نہیں یا انہیں بھی اسی طرح دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا جائے گا؟انہوںنے سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ ملت جعفریہ کے شہداء کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کر سکتی اگر نہیں تو پھر ہم انصاف کے لئے کس کا دروازہ کھٹکٹائیں؟
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کے خلاف نوٹس لیا جائے اور انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ کالعدم دہشتگرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سر گرمیوں کو روکنے میں بھی سپریم کورٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت سے رہائی پانے والے کالعدم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو دوبارہ گرفتار کر کے از سر نو کیس کی سماعت کی جائے اور اس پر قائم درجنوں قتل کے مقدموں کی سماعت کی جائے اور سزاء دی جائے ،انہوںنے واضح کیا کہ عدالتیں دہشت گردوں کو سزا دینے کی بجائے اگر رہا کرتی رہیں گی تو پھر پاکستان کے شہری انصاف کہاں سے لیں گے؟اس موقع پر مظاہرین نے انصاف دو،دہشتگردوں کو گرفتار کرو،شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کو پھانسی دو سمیت شیعہ سنی اتحاد اور امریکا مردہ باد اورا سرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button