پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ اور کراچی میں ہزارہ قوم کے قتل عام کے خلاف ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ اور کراچی میں ہزارہ قوم کے قتل عام کیخلاف ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان کے چیرمین کے کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ہزارہ قوم کے بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کی . ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے زیرانتظام کراچی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مثاہرہ بھی کیا گیا ۔ظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جن پر کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف طعرے درج تھے احتجاج کے دوران ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے صدر حاجی قمرالدین، نائب صدر سید مرزا حسین اور جنرل سیکرٹری مرزا شیر نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کو انٹریودیتے ہوئے کوئٹہ میں عید الفطر دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات کی پرزور مذمت کی اور چیف جسٹس پاکستان سے کوئٹہ اور کراچی میں ہزارہ قوم کا قتل عام نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.