پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ:پولس نے سانحہ القدس ریلی میں ذخمی ہونے والے چھ شیعہ جوانوں کو گرفتار کر لیا
بلوچستان پولیس نے آج کوئٹہ میں گذشتہ برس القدس ریلی کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک خود کش بم دھماکے میں ذخمی ہونے والے چھ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی بتائی گئی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ کو بلوچستان پولیس نے گذشتہ برس القدس ریلی کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک خود کش بم دھماکے میں ذخمی ہونے والے چھ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس ماہ رمضان المبار ک کے آخری جمعہ (جمعۃ الوداع) کو عالمی یوم القدس کی ریلی نکالی گئی تھی جس میں امریکی و صیہونی ایجنٹ طالبان دہشت گردوںنے ایک خود کش حملہ کر کے ستر سے زائد شرکائے القدس ریلی کو شہید کر دیا تھا جبکہ ایک سو سے زائد شیعہ نوجوان و بزرگ شدید ذخمی ہوئے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح پولیس نے القدس ریلی کوئٹہ کے ذخمی ہونےو الے چھ شیع نوجوانوں کو فون کر کے تھانے میں یہ کہہ کر بلاوایا کہ حکومت کی جانب سے القدس ریلی میں ذخمی ہونے والے افراد کے لئے معاقضہ فرام کیا گیا ہے تاہم آپ لوگ آ کر لے جائیں ،جب یہ چھ شیعہ نوجوان تھانے پہنچے تو پولیس نے انہیں معاوضہ دینے کی بجائے دھوکہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا،گرفتار کئے گئے چھی شیعہ نوجوانوں کے نام منصور علی ولد محمد امن،سید حیدر عباس ولدسید جعفر حسین ، روشن علی ولد سید حسین، سید منیر حسین ولد سید اکبر حسین ،نصیب علی ولدخہرپال حسین اور غلام حسین ولدخدا نظر ہیں ۔
پولیس کی اس نا اہلی کی کاروائی کے بعد بلوچستان میں شیعہ عمائدین بشمول بلوچستان شیعہ کانفرنس،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،آئی ایس او پاکستان او ر جعفریہ الائنس پاکستان نے حکومت اور پولیس کے دھوکہ بازی کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت اور پولیس کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی نا اہلی کو چھپانے کے بجائے القد س ریلی مٰن دھماکہ کرنے والی ناصبی وہابی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے ،ان کاکہنا تھا کہ کہ پولیس دہشت گردوں کو تو گرفتار نہیں کر سکی جن کی وجہ سے سینکڑوں بے گناہ شہید ہوئے تاہم بے گناہ افراد کو گرفتار کر کے پولیس اپنی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت دے رہی ہے ،لہذٰ ا ذخمی ہونے والے شیعہ نوجوانوںکی گرفتاری ایک شرمناک فعل ہے حکومت فی الفور ان جوانوں کو رہا کورے اور دھماکے میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی ہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرے