پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:ایران قونصلیٹ سمیت صدارتی محل بلاول ہاؤس طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر

shiitenews exclusiveکراچی میں طالبان دہشتگردوںکی جانب سے سی آئی ڈی پولیس کے ایس پی چوہدری اسلم خان کے گھر میںہونے والے حملے کے بعد کراچی میں ایرانی قونصلیٹ،سعودی ایمبسی،اور صدارتی محل بلاول ہاؤس سمیت کئی اہم مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔شیعت نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں کی ایک رپورٹ جس میں پولیس کو کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی پولیس چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر ہونےوالے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دہشتگرد کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹ،سعودی ایمبسی سمیت صدارتی محل بلاول ہاؤس کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت کراچی کے صدارتی محل بلاول ہاؤس میں صدر پاکستان آصف زرداری بھی موجود ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل حساس اداروں نے پولیس کو ایک خفیہ رپورٹ ارسال کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سمیت کسی بھی اہم اور حساس مقام پرمورخہ انیس ستمبر کو کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دہشت گرد حملہ کا نشانہ بنا سکتے ہیں ،جس کے بعد پولیس نے ایران قونصلیٹ ،سعودی ایمبسی سمیت بلاول ہاؤس اور دیگر حساس مقامات پر پولیس کی نفری بڑھا کر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی ،تاہمپیر کے روزصبح سات بجے کے قریب ایس پی سی آئی ڈی پولیس کی رہائش گا ہ پر ایک خود کش حملہ ہوا جس میں آٹھ افراد جانبحق ہو گئے ۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ اس حادثہ کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان دہشت گردوںنے اعتراف کیا ہے کہ ایک سوزوکی ابھی بھی کراچی کی سڑکوں پر گشت کر رہی ہے جو کہ بارود سے بھری ہوئی ہے اور کسی بھی اہم اور حساس مقام کو نشانہ بنانے کا ہدف رکھتی ہے۔
گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں بھی ایک سوزوکی کا استعمال کیا گیا تھا جس میں چیچن باشندہ موجود تھا اور خود کش حملہ کرنے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد نے بتایا ہے کہ دوسرا بڑا حملہ ایرانی قونصلیٹ،سعودی ایمبسی ،اور صدارتی محل بلاول ہاؤس سمیت کسی بھی اہم مقام پر کیا جائے گا جس کے بعد پولیس نے شہر بھر میں حساس اداروں کی عمارتوں کی سیکورٹی بڑھا دی ہے اور شہر بھر میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاہم پولیس تاحال دورسی سوزوکی جو کہ بارود سے بھری ہوئی ہے کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو ئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button