
اڈی پی او سہیل چٹھہ کے مطابق ملک اسحاق کی نظربندی نقص امن کے خطرے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک اسحاق کو ایم پی او کے تحت 10 روز کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔
رحیم یار خان میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کے رہنما اور چند ماہ پہلے رہا ہونے والے ملک اسحاق کو نظربند کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او سہیل چٹھہ کے مطابق ملک اسحاق کی نظربندی نقص امن کے خطرے
کے پیش نظر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک اسحاق کو ایم پی او کے تحت 10 روز کیلئے نظر بند کیا گیا ہے۔ انہیں تھانہ بی ڈویژن میں واقع ان کی رہائشگاہ پر نظر بند کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک اسحاق کی نظر بندی پنجاب حکومت کے حکم کے بعد عمل میں آئی ہے۔