پاکستانی شیعہ خبریں

شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ /پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند

Pak-Iran-Borderبلوچستان کی سرحد سے ملحقہ پاک ایران بارڈرتفتان پرایرانی حکام نے زیروپوائنٹ غیر معینہ مدت کیلئے بندکردیا۔شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی حکام نے گذشتہ دنوں بلوچستان میں مستونگ کے مقام پر فائرنگ میں شہید ہونے والے چھبیس زائرین کی شہادت کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا کہ پاک ایران سرحد کو بند کر دیا جائے ۔دوسری جانب کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز نے سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹرانسپورٹ بندکردی ہے ۔
لیویزذرائع کے مطابق پاک ایران سرحدی ایریاتفتان کے مقام پرزیروپوائنٹ کوسانحہ مستونگ میں زائرین کی شہادت کے باعث بندکیاگیاہے، بارڈرتین روز تک کیلئے بندرکھا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ تفتان ٹرانسپورٹرز نے سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹرانسپورٹ بندکردی ،ٹرانسپورٹ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے بندکی گئی ہے ، جب تک ٹرانسپورٹ اور مسافروں کو تحفظ نہیں فراہم کیا جاتا ٹرانسپورٹ بندرہے گی۔ تفتان روٹ پر ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے زائرین اور دیگر مسافروں کی بڑی تعداد تفتان میں پھنس گئی جنہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 
یہ بات واضح رہے کہ بلوچستان کی سب سے بڑئ جماعت جمعیت علمائے اسلام ۔ف،کی صفو ں میں ایسے دہشت گرد عناصر موجود ہیں جو کہ آئے دن زائرین کی بسوں اور کوئٹہ میں شیعہ اور ہزارہبرادری سے تعلق رکھنے والے شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کرتے ہیں ،تاہم سانحہ مستونگ کے بعد اب پاک ایران سرحد کے بند ہو جانے سے جہاں زائرین کو ایران کے سفر مین مشکلات کا سامنا ہو گا وہاں پاک  ایران تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوں گی،ضرورت اس امر کی ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ۔ف،اپنی صفوں سے ملک دشمن اور شیعہ دشمن عناصر کا خاتمہ کرے اور پاک ایران دوستی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنےو الے امریکی وصیہونی دہشت گردوں کے خلاف حکمت عملی وضع کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button