پاکستانی شیعہ خبریں
امریکہ غلط فہمی دور کر لے، پاکستان کی غیور قوم مادر وطن کےانچ انچ کا دفاع کرے گی ، علامہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں ، اب امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان میں اس کا کوئی حامی نہیں، غیرت مند پاکستانی قوم مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی ، ایم ڈبلیو ایم میڈیا ٹیم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا
کہ امریکی تاریخ بتاتی ہے کہ امریکہ کبھی بھی کسی کا دوست نہیں رہا ۔ اس نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور مقاصد کی تکمیل کے بعد دوست نما دشمن بن کر پیٹھ میں خنجر گھونپا اور ہر اس ملک کو تباہ برباد کیا جہاں اسے پاوں رکھنے کو جگہ ملی،امریکہ صرف ان ممالک سے خوف کھاتا ہے جو اس کے سامنے ڈٹ جائیں، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر دو کمزور اور جنگ زدہ ممالک پر قبضہ کرکے امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان جیسی عظیم قوم سے ٹکر لے گا تو اسے یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہیے ۔پاکستان کو عراق یا افغانستان سمجھنا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی ہو گی ، پاکستان کا بچہ بچہ ناموس وطن کی خاطر مر مٹنے کا عزم رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لمحات پاکستانی قوم کے لیے انتہائی خوشگوار ہوں گے جب ہمارے حکمران امریکہ سے مکمل طور ہو تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی کسی بھی ممکنہ سازش کا راستہ روکنے کے لیے ضروری ہے کہ پوری قوم کو متحد کیا جائے اور فوری طور پر ایک قومی کانفرنس کی کال دی جائے ۔انہوں نے سانحہ مستونگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس سانحہ کے پیچھے امریکی پالتو آلہ کاروں کا ہاتھ ہے جو بلوچستان کے بارے میں امریکی بیانات کو تقویت پہنچانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس خطے میں پاکستان کے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات بری طرح کھٹک رہے ہیں ،انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا امریکی سازش کا شکار نہ ہو ں اور آپس میں اتحاد وحدت کی فضاکو برقرار رکھیں ۔انہوں نے کہ مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ دار ان کو ہدایت کی کہ موجودہ نازک حالات میں قوم کو امریکی سازشوں سے آگاہ رکھیں اور قومی ملی وحدت اور ہم آہنگی کو فروغ دیں ۔