پاکستانی شیعہ خبریں
پنجاب میں لشکر جھنگوی کے لوگ افسروں کے ساتھ گھومتے پھر رہے ہیں، رحمن ملک
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب میں لشکر جھنگوی کے لوگ سرگرم ہیں اور افسروں کے ساتھ گھومتے پھرتے ہیں۔ لشکری جھنگوی کا ہیڈ کوارٹر جھنگ میں ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
پنجاب میں لشکر جھنگوی کے لوگ افسروں کے ساتھ گھومتے پھر رہے ہیں، حکومت کی امریکہ دوستی پر تنقید کرنیوالی جماعتیں اب کیوں خاموش ہیں، رحمن ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سے پاکستان کے رابطوں کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان امریکہ سے تعاون کرتا رہے گا لیکن اپنی خودمختاری اور سالمیت کو بھی عزیز سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پُرامن افغانستان پُرامن پاکستان کے لئے ضروری ہے۔
وزیراعظم نے افغان حکومت کو یقین دلایا ہے کہ پروفیسر ربانی کے قتل کی تحقیقات میں پاکستان مدد کرے گا۔ طالبان پاکستان، افغان امن کو نہیں مانتے امن کے لئے پروفیسر ربانی جیسا لیڈر ہونا ضروری ہے۔ امن کے قیام کی کوششوں کو طالبان تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام ہر روز نائن الیون جیسی صورتحال سے گزر رہی ہے۔ پینتیس ہزار افراد دہشت گردی کی وارداتوں میں شہید ہو چکے ہیں، 68 بلین ڈالر کی معیشت تباہ ہو چکی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ ختم ہونی چاہئے، امریکہ اور پاکستان باہمی تعاون کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائی کریں۔
انھوں نے کہا: جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن جو موجودہ حکومت کی امریکہ دوستی پر تنقید کرتی تھیں آج وہ کیوں خاموش ہیں۔ کراچی آپریشن میں 75 ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے ہیں۔ یہ کارروائی جاری رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں لشکر جھنگوی کے لوگ سرگرم ہیں اور افسروں کے ساتھ گھومتے پھرتے ہیں۔ لشکری جھنگوی کا ہیڈ کوارٹر جھنگ میں ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چوہدری اسلم کے گھر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، نتائج جلد سامنے آئیں گے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والا دھماکہ خودکش نہیں تھا۔