پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ مستونگ؛ تحقیقاتی کمیٹی میں ملت جعفریہ کو بھی شامل کیا جائے
آج تک کسی کمیٹی کی تحقیقات کو منظرعام پر نہیں لایا گیا.
ہمیں کوئٹہ شہر کا امن عزیز ہے ‘ترجمانکوئٹہ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے سانحہ مستونگ کیلئے قائم کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا جب تک ملت جعفریہ کے افراد کو تحقیقاتی کمیٹی میں شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم کسی بھی تحقیقاتی کمیٹی کو نہیں مانیں گے کیونکہ آج تک جتنی کمیٹیاں بنی ہیں ان کی تحقیقات کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ترجمان نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ اپنا دفاع کرنا چاہتی ہے.ہماری خاموشی کوہماری کمزوری سمجھا گیا’ ہمیں کوئٹہ شہر کا امن عزیزہے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت زائرین کو تحفظ دینے کی بجائے انہیں زیارت پر جانے سے روک رہی ہے جوقابل مذمت ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنائے اور زیارت پر جانے کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے.