پاکستانی شیعہ خبریں

پنجاب حکومت کا کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو عملی سیاست میں لانے کا فیصلہ

shiitenews malikishaq پنجاب حکومت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو سیاسی میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ’’اسلام ٹائمز ‘‘ کے خصوصی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کی ضمانت پر کہ ملک اسحاق رہا ہو کر دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گا بلکہ اپنی پوری تنظیم کو دہشت گردی سے ہٹا کر اس جرم سے تائب ہو کر ملک کی خدمت کرے گا، مولانا احمد لدھیانوی کی جانب سے پنجاب حکومت کو کروائی جانے والی یقین دہانی کے بعد پنجاب حکومت نے دہشت گرد جماعت کے سربراہ کو رہا کیا۔ رہائی کے بعد کچھ عرصہ تو ملک اسحاق خاموش رہا، لیکن ایک دن اچانک وہ علی پور ضلع مظفر گڑھ پہنچ گیا، جہاں اس نے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی اور مخالف نظریات کے حامل مکتب فکر کیخلاف کافر کافر کے نعرے لگوائے۔ اس موقع پر فسادات پھوٹ پڑے، جن میں دو افراد ہلاک بھی ہو گئے جبکہ پولیس نے ردعمل کے طور پر متعدد بے گناہ شہریوں کو حراست میں لے لیا، جن میں سے اکثر ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق مولانا احمد لدھیانوی نے خود ملک اسحاق کو نظربند کروایا ہے، تاکہ انہیں محفوظ رکھا جا سکے، جبکہ پنجاب حکومت مولانا احمد لدھیانوی سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا احمد لدھیانوی نے پنجاب حکومت کو یقین دہانی کروا دی ہے کہ اگر حکومت تعاون کرے تو ملک اسحاق نواز لیگ کے لئے بہترین حامی ثابت ہو سکتا ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت میں موجود وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی مولانا لدھیانوی سے ایک خفیہ ملاقات بھی ہو چکی ہے، جو رائے ونڈ میں کی گئی۔ اس ملاقات میں مولانا لدھیانوی نے وزیراعلٰی پنجاب کو یقین دلایا کہ بہت جلد ملک اسحاق دہشت گردی سے تائب ہو کر پنجاب حکومت کے حامی ہونے کا اعلان کریں گے اور عملی طور پر سیاست میں حصہ لیں گے۔ انہیں سپاہ صحابہ (جو اس وقت اہلسنت والجماعت کے نئے نام سے سرگرم ہے) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوایا جائے گا۔ 
اس حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نواز لیگ کے رہنما ممتاز ججہ کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن لڑوایا جائے گا۔ اس سے قبل ملک اسحاق اپنی ماضی کی سرگرمیوں سے تائب ہو کر پنجاب حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کیلئے شروع کئے گئے منصوبے کے تحت کلاسیں لیں گے، جہاں ان کی تربیت کی جائے گی اور بقول پنجاب حکومت ان کے ذہن سے فرقہ وارانہ خیالات کو محو کر دیا جائے گا، اور ملک اسحاق ایک عام پاکستانی کی طرح سیاسی میدان میں کام کر سکیں گے۔ 
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کو ’’پناہ‘‘ دینے کیلئے ایک نام نہاد منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث افراد کی برین واشنگ کرکے انہیں کارآمد شہری بنایا جائے گا۔ اس منصوبے کی باقاعدہ کلاسیں شروع کی جائیں گی، جن میں حصہ لینے کے لئے دہشت گرد اپنی ماضی کی زندگی سے تائب ہوں گے اور ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ  وفاداری کا عہد کریں گے اور ملک کے مفید شہری بن کر آئندہ کی زندگی گزاریں گے۔ مبصرین نے اس منصوبے کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیا ہے اور اس حوالے سے سینئر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کہ اس سے دہشت گردی تو ختم نہیں ہو گی البتہ دہشت گردوں کو حکومت کی چھتری تلے بہترین پناہ گاہ ضرور مل جائے گی۔  

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button