کوئٹہ : شہدائے اخترآباد کی تدفین ‘ سینکٹروں افراد کی شرکت
کوئٹہ : ہزارہ ٹاون کے امام بارگاہ رضویہ سے جلوس برآمد ہوا جس میں لوگوں کی بٹری تعداد نے شرکت کی. جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. جلوس کے شرکاء نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جس میں حکومت اور انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے.
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جلوس میں موجود شرکاء غم سے نڈھال مگر اس عظم کا اظہار کررہے تھے کہ یزیدی ٹولا چاہے جتنی بھی کوشیش کرلے لیکن ہم حسینی اپنے حوصلے ہمیشہ بلند رکھے گےاور پرچم غازی عباس کو کبھی جکھنے نہیں دیا جائے گا.
ہزارہ قبرستان پہنچتے ہی شہداء کی نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی نے پڑہائی. جسکے بعد شہداء کی تدفین ہوئی.
واضح رہے کہ شیعہ نسل کشی کی یہ حالیہ واردات اسی شیعہ مخالف سازش کا حصہ ہے جسے عا لمی استعمار اپنے اتحادی طالبان دہشت گردوں کی مدد سے اس وطن عزیز میں کھیل رہا ہے، صرف کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی میں ۱۰۰ سے زائد مومنین شہادت پا چکے ہیں لیکن متعاصبانہ بلوچستان حکومت اپنی بے حسی پر قائم ہے اور مکمل طور پر امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے لیکن یہ بات بھی اظہر من شمس ہے کہ جس طرح امریکہ اور اس کے حواریوں کو دیگر محاذوں پر عوامی طاقت نے شکست دی ہے وہاں پاکستان میں بھی شکست امریکہ کا مقدر ہے۔ انشا اللہ