شہید مختار بخاری کیس کا کیا ہوا؟
گزشتہ دنوں کراچی میں معروف قانون دان اور ہر شیعہ کے دل عزیز مختار بخاری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا،بلکہ یوں کہا جائے کے مختار سے خوفزدہ لوگوں نے مختار بخاری کوشہید کردیا۔
مختارشہید کو ن تھا؟ پہلے یہ سمجھنا پڑے گا، مختار بخاری کی شہادت کے وقت مختلف خبر رساں اداروں نے لکھا کے شیعہ قوم کا محسن شہید ہوگیا، کچھ نے لکھا
شیعہ اسیروں کی آوازشہید ہوگیا،جیسا ان لوگوں نے لکھا بلکل ویسا ہی ہے، کراچی عاشورہ بم دھماکے میں جب سازش تیار کرنے والوں نے ایک سازش تیار کی کے دوکانوں کو جلا کر لوٹ لیاجائے اور شہادتوںپر پردہ دالا جاسکے، اُس وقت بڑے پیمانے پرشیعہ نوجوانوں کوگرفتار کیا گیا، تعجب ہوتا ہے کے اُن لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو جلوس میں تھے ہی نہیں، ان تمام کیسز کو اور اس کے علاوہ بہت سے کیسز جو شیعہ دُشمنی کی وجہ سے وجود میں آئے، ان تمام کیسز کو ایک مختار بخاری شہید اکیلادیکھ رہا تھا،
ملت کے اس عظیم ستوں کو صرف دو حیوان نما انسان شہید کرکے چلے گئے، اور سب خاموش جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، متعدد شیعہ اسیر وں کو آزاد کروانے والا کیوں شہید ہوگیا؟ اور شہادت کے بعد اُس کے قاتل کیوں آزاد ہے؟شیعہ کلنگ کی ٹیم یہ سوال پوچھنا چاہتی ہے جو شخص شیعت کا کیس لڑ رہا تھا آج اُس کے کیس کا کیا ہوا؟شیعہ کلنگ کی لیگل کمیٹی نے سب سے اہم بات جو بتائی جو ہمارے لیے فکر ر مند بات تھی وہ یہ کے جس ایف آئی آر کا زکر کیا جاتا ہے جس میں کالعدم سپاہ صحا بہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی اورسی آئی ڈی آفیسر کو مختار بخاری کا قاتل کہا گیا تھا، قانونی طور پر ایسی کوئی ایف آئی آر کا وجود ہی نہیں ، شیعہ کلنگ کی لیگل کمیٹی نے بتایا کے ابھی تک مختار بخاری کیس کی ایف آئی آر تو نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے، شیعہ کلنگ کو اپنے زرائع سے معلوم ہوا کے جب مختار بخاری اسپتال سے امام بارگا کی طرف روانہ ہوئے تو اہل عزیز نے شہید مختار بخاری قتل کی ایف آئی آر کاٹنے کے لیے تھانے کا رخ کیا تو معلوم ہوا کے شہید مختار بخاری کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوچکی ہے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے جس ایف آئی آ ر کا زکر کیا جاتا تھا اُس ایف آئی آر کا وجود کیوں نہیں؟ اور اگر فرض کر لیا جائے کے وجود ہے تو جن لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا آج تک وہ آزاد کیوں ہے؟ ہمیں تو ایسا لگتا ہے کےشہید ایڈوکیٹ مختار کو انصاف دینے کے لیے بھی ایک اور مختار کی ضرورت پرے گی
اس کو کہتے ہےُ ظلم جہا ں انسانوں کو فرقے کی بنیاد پر مارا جائے اور جب وہ انصاف مانگے تو وہ بھی نا ملے،اور جب انصاف کے نا ملنے پراحتجاج کیا جائے تو کہا جائے آپ معاشرے مین انتشار پھیلا رہے ہوں