پاکستانی شیعہ خبریں

لال مسجد کے نائب خطیب کا دورۂ ایران ،دہشت گردوں کی دھمکیاں

shiite news lal masjid khateeb مولانا عامر صدیقی نے گزشتہ دنوں اتحاد امت کے عنوان سے ایران میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کی، جس سے واپسی پر طالبان نواز قوتیں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں، جبکہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ نے بھی مولانا عامر صدیقی کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، ایران کا دورہ کرنا جرم بن گیا، لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر صدیقی کو دھمکیاں ملنے لگیں، جبکہ لال مسجد انتظامیہ نے بھی انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر صدیقی گزشتہ دنوں ایران کے دورہ پر گئے، جہاں انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کی، جس سے واپسی پر انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عامر صدیقی لال مسجد آپریشن سے قبل شدت پسندوں کے کمانڈر تھے جب کہ مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان برقع پوش خواتین کی بریگیڈ کی کمانڈ کر رہی تھیں۔ ام حسان نے بھی مولانا عامر کو دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ کسی شیعہ مسلک کی مسجد میں جا کر امامت کروائیں۔ 
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مولانا عامر صدیقی لال مسجد آپریشن کے بعد طالبان کی حمایت سے دستبردار ہو چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ طالبان پاکستان کے خلاف مصروف عمل ہیں، ان کی حمایت کرنا غیر اسلامی فعل ہے، جس پر لال مسجد انتظامیہ جو اب بھی طالبان کی سرپرست بتائی جاتی ہے، مولانا عامر صدیقی کے خلاف ہو چکی ہے۔ لال مسجد کے موجودہ خطیب مولانا عبدالعزیز نے مولانا عامر کے دورہ ایران کی بھی مذمت کی ہے اور مسجد کی گورننگ باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا عامر صدیقی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button