پاکستانی شیعہ خبریں

رحمان ملک کی شیعہ اکابرین اور شہدا کے لواحقین سے ملاقات

shiitenews rehman malik queکوئٹہ….. وزیر داخلہ رحمان ملک نے منگل کے روز مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی ، شیعہ کانفرنس کے سربراہ اشرف زیدی اور ہزارہ جرگہ کے کابرین سے ملاقات کی.
کوئٹہ….. وزیر داخلہ رحمان ملک نے منگل کے روز مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی ، شیعہ کانفرنس کے سربراہ اشرف زیدی اور ہزارہ جرگہ کے کابرین سے

ملاقات کی ، اس موقع پر صوبائی وزیر جان علی چنگیزی او میجر نادر بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران شیعہ اکابرین نے انہیں کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوںکے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیاکہ اس صورت حال کے تدارک کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی
کہ بلوچستان میںشیعیان حیدر کرار کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا انہوں نے اس حوالے سے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں ، وفاقی وزیر داخلہ نے شیعہ اکابرین کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ سانحہ القدس کے دوران زخمی ہونے والے افراد کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر ختم کر دی جائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف نئی ایف آئی آر درج ہو گی ۔ بعد ازاں رحمان ملک امام بارگاہ نچاری بھی گئے اور وہاں سانحہ مستونگ اور سانحہ اختر آباد کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ، انہوں نے شہداء کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت علاقہ کو شرپسندوں و دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button