پاکستانی شیعہ خبریں

محترمہ نصرت بھٹو شوہر، دو بیٹوںاور ایک بیٹی کی شہادت پر عزم و ہمت کا پہاڑ بنی رہیں,ایم ڈبلیو ایم کا تعزیتی پیغام

begum nusrat bhuttoمحترمہ نصرت بھٹو کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ محترمہ نصرت بھٹو ایک عظیم سیاسی خاتون تھیں۔ جو پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنے شوہر، دو بیٹوں، ایک بیٹی اور سینکڑوں کارکنوں کی شہادت پر عزم و ہمت کا پہاڑ بنی رہیں۔ محترمہ نصرت بھٹو ضیاالحق جیسی آمر حکومت سے

نبردآزما رہیں۔ وہ پاکستان کی ان عظیم خواتین میں سب سے نمایاں تھیں جنہوں نے خواتین کے حقوق
کی آواز بلند کی۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں، عہدیداروں اور مرحومہ کے اہلخانہ کو دلی تعزیت پیش کرتی ہے اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button