پاکستانی شیعہ خبریں

شیعت کے خلاف ایک اور سازش باپ دو بیٹوں سمیت خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوائ

shiite news iraqi forcesشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی میں نامعلوم افراد نے انچولی کے رہائشی سید صغیرعباس اور ان کے دو جوان بیٹے سید تنویر عباس، سید مظہر عباس کو اغواہ کرلیا۔ سید صغیرعباس کے اہلخانہ کے مطابق انہیں یہ معلوم نہیںکہ اغواہ کرنے والے کون ہیں اور اغوا کاروں کے کیا مقاصدہیں تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واردات میں سکیورٹی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ کراچی میں شیعہ

نوجوانوں کی گمشدگی کوئی نئی بات نہیں اسے قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں سے شیعہ نوجوان لاپتہ ہوچکے ہیں اور انہیں اغوا کرنے والے
خود سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکار تھے،اور ان نوجوانوں کی کئی روز تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد گرفتاری منظر عام پر لائی جاتی ہے۔واضع رہے کے اسے قبل بھی سید تنویر عباس کوا یس آئی یو کے اہلکاروں نے اغواہ کرلیا تھاجن کی بعد میں گرفتاری ظاہر کی گئی،اور عدالت نے سیدتنویر عباس اس کیس میں بھی باعزت بر ی کر دیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button