پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ مخالف سازش! سندھ پولیس نے شیعہ نوجوان تنویر عباس کی گرفتاری ظاہر کر دی

سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) میں موجود متعصب پولیس آفیسرایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے گذشتہ روز تنویر عباس کو متعدد ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے گرفتاری ظاہر کر دی جبکہ ایس آئی یو کی جانب سے اغوا کئے گئے انکے بھائی اور والد کو رہا کر دیا۔
یہ بات واضح رہے کہ ایک برس قبل بھی متعصب پولیس آفیسر ایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے بے گناہ شیعہ نوجوان سید تنویر عباس اور دیگر سات شیعہ نوجوانوں کو متعدد کیسوں میں ملوث کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت میں ان کی بے گناہی ثابت ہونے پر عدالت نے شیعہ بے گناہ نوجوان تنویر عباس کو رہا کر دیا تھا کیونکہ متعصب پولیس آفیسر ایس ایس پی راجہ عمر خطاب شیعہ نوجوان تنویر عباس پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کو ثابت کرنے میںناکام ہو گیا تھا۔