کراچی:ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوثر زیدی شہید
کراچی کے علاقے پاکستان چوک نزد برنس روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ جوان کوثر زیدی شہید ہو گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے کے قریب کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے
ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کء سیکرٹری اطلاعات اور سٹی کورٹ کے رجسٹرار سید کوثر زیدی کو شہید کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصی وہابی درندوں نے گھات لگا کر شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور سیکرٹری اطلاعات سید کوثر زیدی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ،ناصبی وہابی دہشت گردوںنے شہید کوثر زیدی پر متعدد گولیاں چلائیں جو ان کے سر اور سینہ میں پیوست ہو گئیں جس کے سبب کوثر زیدی موقع پر ہی شہید ہو گئے ،شہید کے جسد خاکی کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جس کے بعد تجہیز وتکفین کے لئے لایا جا یا گا۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں گذشتہ طویل عرصے سے شیعیان حیدر کرار (ع) کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت سانحہ عاشورا و سانحہ اربعین امام حسین (ع) سمیت شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
دوسری جانب شیعہ رہنماؤں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربری سینیٹر علامہ عباس کمیلی،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سمیت دیگر ملی و قومی تنظیموں کے قائدین نے شہید کی شہادت پر حکومت سے سخت احتجاج اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،اور شہید کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شیعہ رہنماؤں نے کوئٹہ میں شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیانات کا اظہار کیا ہے۔